سعودی صحافی کی موت، پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد: (پی این آئی) سعودی صحافی جمال خاشفجی کو مارے جانے کے حوالے سے امریکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری

نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ دیکھی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشفجی کے قتل کو سلطنت کے قوانین اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے، سعودی حکومت نے صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملوث کرداروں کی تحقیقات کرکے انہیں سزائیں دلوائیں، سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے، پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close