دوحا (این این آئی)قطر نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کیحل میں مدد فراہم کرنے کے لیے 60 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے بتایا کہ
قطری حکومت نے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران سے نکالنے اور غزہ میں گیس اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی اس میٹنگ کے دوران العمادی نے وزیر اعظم محمد اشتیہ اور فلسطین میں یوروپی یونین کے نمائندے سوین کون وان برگ سڈورف کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ غزہ میں واحد پاور پلانٹ مائع ایندھن کے بجائے گیس پر کام کرے گا۔قطری سفیر نے تصدیق کی کہ ان کا ملک اسرائیلی وجود کے اندر سے گیس پائپ لائنوں کو بڑھانے کے لیے 60 ملین ڈالر مختص کرے گا جبکہ یوروپی یونین نے غزہ کی پٹی میں توسیع مکمل کرنے کے لیے 20 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا،محمد اشتیہ نے غزہ کی پٹی میں بجلی گھر کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ذریعہ گیس کی ترسیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے قطری اور یورپی تعاون قابل تحسین ہے۔ ان کا کہناتھا کہ قطر اور دوسرے ممالک کے تعاون سے غزہ کی پٹی کو بجلی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں