حملے کی صورت میں سعودی عرب کا دفاع کریں گے، بڑی سپر پاور نے اعلان کر دیا

واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان جین سکی نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر حملہ ہوتا ہے تو ہم دفاع میں سعودیہ کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رابطہ کریں گے۔خیال رہے کہ 10 فروری کو یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سول مسافر جہاز کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جہاز میں لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا تھا۔۔۔کورونا کی دوسری لہر، سعودی عرب میں رواں سال تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیاریاض (این این آئی)سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دیدی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحالکو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔۔۔۔کویت نےکروناوائرس کے باعث زمینی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کر دیں، داخلے کی اجازت کس کو ہو گی؟کویت سٹی (این این آئی)کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی وزارتی کونسل کے فیصلے

میں کہاگیاکہ زمینی گذرگاہوں اور سمندری بندرگاہوں سے شہریوں،ان کے بیوی بچوں ،والدین کے علاوہ ان کے گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین کو ریاست میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔آج ( بدھ سے) لوگوں کو ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین اس فیصلے سے مستثنا ہیں اور انھیں پابندی کے عرصے کے دوران میں ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔البتہ انھیں کویت میں آمد کے بعد قرنطین میں رہنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close