کویت نے کروناوائرس کے باعث زمینی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کر دیں، داخلے کی اجازت کس کو ہو گی؟

کویت سٹی (این این آئی)کویت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی بری اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی

وزارتی کونسل کے فیصلے میں کہاگیاکہ زمینی گذرگاہوں اور سمندری بندرگاہوں سے شہریوں،ان کے بیوی بچوں ،والدین کے علاوہ ان کے گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین کو ریاست میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔آج ( بدھ سے) لوگوں کو ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیجی ریاست میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے والدین ، بچے اور ان کے ساتھ گھریلو ملازمین اس فیصلے سے مستثنا ہیں اور انھیں پابندی کے عرصے کے دوران میں ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔البتہ انھیں کویت میں آمد کے بعد قرنطین میں رہنا ہوگا۔۔۔۔کورونا کی دوسری لہر،
سعودی عرب میں رواںسال تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کااعلان کر دیا گیاریاض (این این آئی)سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دیدی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں