سعودی فوج میں خواتین کی بھرتی کا آغاز کر دیا گیا، شرائط کیا ہیں؟

ریاض (پی این آئی) سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد خواتین کے سعودی افواج میں بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد مردوں کے علاوہ خواتین بھی فوج میں تعیناتی کی درخواست دائر کر سکیں گی۔ آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی فوج میں داخلے کے

لیے درخواست دائر کرنے کے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی، سٹریٹیجک میزائل فورس اور میڈیکل سروس میں سپاہی سے لے کر سارجنٹ تک کی تعیناتیوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ تمام درخواست گزاروں کو طبی لحاظ سے تندرست ہونے کے علاوہ داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ تاہم خواتین کے لیے اضافی شرائط رکھی گئی ہیں۔ کوئی بھی خاتون سرکاری ملازم فوج میں بھرتی ہونے کی اہل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ خواتین کو 21 سے 40 سال تک کی عمر کا ہونا چاہیے اور ان کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔ خواتین درخواست گزاروں کے لیے سکول کی تعلیم ہونا لازمی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس ذاتی شناختی کارڈ ہونا چاہیے تاہم غیر ملکی سے شادی کرنے کی صورت میں سعودی خاتون فوج میں بھرتی کی اہل نہیں ہے۔ مردوں کے لیے 17 سے 40 سال کی عمر کی شرط کے علاوہ کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔۔۔۔ 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں