ریاض(این این آئی)شمالی کوریا کے مرد آہن کم جونگ ان اپنی متنازع حرکتوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں مگر ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی خاتون اول ری سول جوایک نوجوان دو شیزہ ہیں، ری سول جو کے اثاثوں کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر
ہے۔ ان کے پاس دنیا کے مشہور اور انتہائی مہنگے فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کا وسیع ذخیرہ ہے۔ وہ انتہائی پرتعیش زندگی گذارتی ہیں۔ وہ مہنگے مشروبات پیتی ہیں۔ پرتعیش لگژری پرائیویٹ ہوائی جہاز استعمال کرتی ہیں۔ ملک کے اندر ان کے کئی پرتعیش محلات ہیں تاہم وہ اپنے شوہر کی پالیسیوں اور ان کے حدود سے تجاوز اقدامات میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتیں۔شمالی کوریا میں ایک طرف مفلوک الحال عوام ہیں جو بدترین غربت، بھوک اور افلاس سیدوچار ہیں اور دوسری طرف حکمراں خاندان کی لا متناہی عیش وعشرت کی زندگی ہے۔ خاتون اول کی عیش کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے پہناووں میں شانیل جیسے عالمی برانڈ کے ملبوسات شامل ہیں جن میں سے ایک سوٹ کی قیمت 11 ہزار 200 ڈالر تک ہے۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریائی خاتون اول کی کلائی پر باندھی گھڑی کی قیمت 84 لاکھ ڈالر ہے۔سابقہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کم جونگ کے ملک میں 17 بیش قیمت محلات ہیں۔ ان میں سے ہرمحل میں 500 میٹر کا ایک رن وے ہے۔ ان کا اپنا ریلوے اسٹیشن اور اپنی املاک تک رسائی کے لیے ٹنل قائم ہیں۔ کم اور ان کی اہلیہ کو ایک ایسی لگژری کشتی میں بھی دیکھا گیا جس کی اونچائی 95 فٹ ہے۔۔۔۔۔ پاک ترک مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیرہو گئیں راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان اور ترکی کی
مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تربیلا میں پاکستان اور ترکی افواج کی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں، مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، مشقوں میں کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی سپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلئیرنس کی مشقیں کیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں