ریاض (آن لائن ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت آجانے کے بعد سے 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں، ان 20 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے- سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سے سعودی عرب میں تارکین وطن پریشانی کا شکارہیں، ایسے افراد کے لیے سعودی حکومت نے اہم ہدایت جاری
کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کیلئے واپس اپنے ملک جانے کے متعلق ہدایت میں کہا کہ انہیں اپنے وطن واپس جانے کے لیے سعودی حکومت سے کوئی خصوصی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے- خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر بیس ملکوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس وجہ سے ریاست میں مقیم غیر ملکی تارکین چھٹیوں پر مستقبل بنیادوں پر اپنے گھروں کو جانے کیلئے کافی پریشان ہیں۔ سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد تارکین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اپنے ملک واپس جانے کیلئے کیا اجازت لینا ضروری ہے؟ جس پر سعودی حکام کا تارکین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہنا تھا کہ جو تارکین اپنے ملک واپس جانا چاہیں انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن جو مستقل بنیادوں پر جانا چاہتے ہیں یا چھٹی پر جانا چاہتے ہیں، وہ جاسکتے ہیں۔ بس جانے سے قبل وہاں کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔۔۔۔۔ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریف، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، تیسرے میں دھاندلی کا واویلا ؟اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ
تھی،ایک سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی، جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے، این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟۔اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ ۔انہوں نے کہاکہ یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟قوم ان بے نامی کرداروں سے خوب واقف ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہی کردار ہیں جو کہتے تھے “لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں”۔انہوں نے کہاکہ جو الیکشن یہ جیتیں وہ شفاف، جہاں ہاریں وہاں دھاندلی کا شور،عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں یہ جیتے ہیں وہاں پر بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی ۔ شبلی فراز نے کہاکہ دھونس،دھمکی، دھاندلی ہمیشہ سے ان کا شیوہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہا ہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں