جرمن چانسلراینگلا مرکل کی اچانک اپنی نشست سے اچھل کرکھڑے ہونے کی وجہ معلوم ہوگئی

برلن (این این آئی )جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں ہے۔ چند روز قبل جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خطاب کیا تھا۔ خطاب ختم کرنے کے بعد وہ اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گئیں۔چند لمحوں بعد اچانک وہ زور دار طریقے سے اچھل گئیں اور تیزی

سے اس ڈائس کی جانب لپکیں جہاں کچھ دیر قبل کھڑے ہو کر انہوں نے خطاب کیا تھا۔ اس بھاگ دوڑ کی وجہ یہ تھی کہ میرکل اپنے چہرے کا حفاظتی ماسک ڈائس پر ہی بھول آئی تھیں۔محض 10 سیکنڈ پر مشتمل اس منظر کے وڈیو کلپ کو صرف ٹویٹر پر ہی 30 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔عر ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جرمن چانسلر کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے #ہم سب میرکل ہیں کا ٹرینڈ مقبول ہوا۔ اس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ اس نوعیت کی غلطی ہم میں سے کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔خطاب کے بعد میرکل اپنی نشست پر واپس آئیں تو اس موقع پر بہت سے لوگوں نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ اپنا ماسک خطاب کے ڈائس پر بھول آئی ہیں۔ اس پر جرمن چانسلر کو فوری احساس ہوا اور وہ بجلی کی سی تیزی سے اپنا ماسک لینے دوڑ پڑیں۔ میرکل نے ماسک اپنے چہرے پر لگایا اوراس معصومانہ غلطی پر مسکرا دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close