لندن میں لسانی تنظیم کی اہم شخصیت انتقال کر گئی

لندن (پی این آئی)لندن میں مقیم لسانی تنظیم کے سابق رہنما محمد انور ل انتقال کر گئے، سابق لسانی تنظیم کے رہنما کے اہلخانہ نے محمد انور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد انور 4 ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ لندن کے رائل فری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق لسانی تنظیم کے رہنما

محمد انور نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد انور نے میڈیا سے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ذریعے بھارتی لابی لسانی تنظیم کے بانی کو فنڈز فراہم کرتی رہی ہے، انہوں نے اس حوالے سے کافی تفصیلی گفتگو پاکستانی میڈیا اینکرز کے ساتھ کی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close