کسانوں کا ریل روکو احتجاج کامیاب، بھارت کی کئی ریاستوں میں ایک بھی ٹرین نہ چلی

نئی دہلی(این این آئی)(بھارتی کسانوں کا ریل روکو کے نام سے احتجاج کامیاب ہو گیا، کئی ریاستوں میں ایک بھی ٹرین نہ چلی۔ کسان رہنمائوں نے کہا ہے کہ ووٹ عوام نے دیئے، مودی کام کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے کر رہا ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے۔میڈیارپورٹس کیے مطابق پورے بھارت میں کسانوں نے ریل گاڑیاں روک

کر مظاہرے کئے، ہریانا کے شہر روہتک میں کسان خاتون احتجاجا چلتی ٹرین کے آگے لیٹ گئی، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔ کسان رہنماں کا کہنا ہے جمہوریت عوام سے چلتی ہے، کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں۔مظاہرین نے متنازع قوانین کے خلاف تحریک آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جتنی رکاوٹیں کھڑی کرے گی، احتجاج اتنا ہی تیز ہو گا۔خواتین کی بھی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور کالے قوانین کے خلاف نعرے لگائے، ٹرین مسافروں نے بھی کاشتکاروں کا ساتھ دیا۔۔۔۔۔بھارت نے ویزے کے باوجود سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیانئی دہلی (این این آئی )بھارت نے ویزہ ہونے کے باوجود 700 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سکھ یاتری امیر سنگھ نے کہاکہ بھارت نے سکھوں کو ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریب میں شرکت سے روکا، عالمی سکھ برادری بھارت پر یاتریوں کی آمد کے لیے دبائو ڈالے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار سکھ یاتریوں کو ویزے ہونے کے باوجود پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں شرکت سے روک چکا ہے۔۔۔۔ منرل واٹر پر مبنی جعلی کورونا ویکسین کا اسکینڈل بے نقاب بیجنگ (این این آئی )چین میں منرل واٹر اور نمک ملا پانی ( نارمل سیلائن) پر مبنی جعلی کورونا ویکسین کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے جعلی کورونا ویکسین تیار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق زیر حراست ملزم کی شناخت کانگ کے نام سے ہوئی جس نے عام محلول سے تیار 58 ہزار سے زائد جعلی ویکسین تیار کرنے سے قبل اصلی ویکسین کے پیکیجنگ اور اس کے ڈیزائنوں پر تحقیق کی تھی۔حکام نے بتایا کہ جعلی ویکسین کا ایک بیج بیرون ملک اسمگل کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلی ویکسین کہاں بھیجی گئیں۔خیال رہے کہ کانگ ان 70 افراد میں شامل ہیں جنہیں جعلی ویکسین تیار کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔بیجنگ نے جعلی ویکسین کے خلاف بھرپوری کارروائی کا اعلان کیا اور اب تک جعلی ویکسین کے 20 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر مقدمات گزشتہ برس کے آخر میں منظر عام پر آئے لیکن ان کی تفیصلات رواں ہفتے سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں