اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا، بل گیٹس نے نئی تھیوری پیش کر دی

کراچی(این این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلیے امریکا اور دوسرے دولت مند ممالک کو 100فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا

چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاس گیس ہے۔ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں 28 گنا زیادہ موثر ہے۔دوری جانب دنیا کے بعض ممالک میں مصنوعی طریقے سے بنائے گئے گوشت کا استعمال شروع ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں سنگاپور حکومت لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے نگٹس تیار کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔قبل ازیں امریکا کی معروف کمپنی ایٹ جسٹ نے دعوی کیا تھا کہ اس کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔۔۔۔ منرل واٹر پر مبنی جعلی کورونا ویکسین کا اسکینڈل بے نقاب بیجنگ (این این آئی )چین میں منرل واٹر اور نمک ملا پانی ( نارمل سیلائن) پر مبنی جعلی کورونا ویکسین کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے جعلی کورونا ویکسین تیار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق زیر حراست ملزم کی شناخت کانگ کے نام سے ہوئی جس نے عام محلول سے تیار 58 ہزار سے زائد جعلی ویکسین تیار کرنے سے قبل اصلی ویکسین کے پیکیجنگ اور اس کے ڈیزائنوں پر تحقیق کی تھی۔حکام نے بتایا کہ جعلی ویکسین کا ایک بیج بیرون ملک اسمگل کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلی ویکسین کہاں بھیجی

گئیں۔خیال رہے کہ کانگ ان 70 افراد میں شامل ہیں جنہیں جعلی ویکسین تیار کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔بیجنگ نے جعلی ویکسین کے خلاف بھرپوری کارروائی کا اعلان کیا اور اب تک جعلی ویکسین کے 20 سے زائد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔اگرچہ زیادہ تر مقدمات گزشتہ برس کے آخر میں منظر عام پر آئے لیکن ان کی تفیصلات رواں ہفتے سامنے آرہی ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق کانگ اور ان کی ٹیم نے سرنجوں میں نمک ملا پانی (سیلائن)یا منرل واٹر ڈال کر گزشتہ برس اگست سے لے کر اب تک 20 لاکھ ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔انہوں نے بتایا کہ جعلی ویکسینوں میں سے 600 کا بیج گزشتہ نومبر میں ہانگ کانگ بھیج دیا گیا تھا جہاں سے اسے بیرون ملک روانہ کردیا گیا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ جعلی ویکسین ہسپتالوں میں مہنگے داموں فروخت کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد نے اپنے طور پر ویکسین پروگرام شروع کیے ہیں اور انہوں نے گاں کے رہائشیوں اور کاروں میں سوار لوگوں کو جعلی ویکسین دینے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔چین کی اعلی عدالت نے علاقائی اداروں سے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ برس دسمبر میں انٹرپول نے کووڈ 19 کی جعلی ویکسین سے خبردار کیا تھا۔انٹرپول نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ کورونا کی جعلی ویکسین فراہم کرنے یا لگانے والوں کے منظم گروہ سے خبردار رہنے

کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close