کوروناوائرس کی پیشنگوئی کرنیوالے بل گیٹس نے آئندہ دس سالوں میں لاحق کونسے خطرو ں سے دنیا کو خبردار کر دیا؟تہلکہ خیز خبر آگئی

نیویارک(پی این آئی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی چند سال پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی جو درست ثابت ہوئی۔اب انہوں نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس موذی وباءکے بعد اگلے 10سالوں میں ہمیں کیا کچھ کرنا چاہیے، تاکہ آئندہ ایسی وباؤں سے بچ سکیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دی گارڈین میں شائع

ہونےو الے اپنے آرٹیکل میں بل گیٹس نے لکھا ہے کہ ”کورونا وائرس کی وباءسے نکلنے کے بعد ہمیں دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا، یہ چیلنجز موسمیاتی تبدیلیاں اور بائیو دہشت گردی ہیں۔ ہمیں فضاءمیں کاربن کے اخراج کو صفر کرنا ہو گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکا جا سکے۔“بل گیٹس لکھتے ہیں کہ ”آئندہ سالوں میں اگر ہزاروں لوگوں کے موت کے گھاٹ اترنے کا کوئی سبب ہو سکتا ہے تو وہ بائیوہتھیار ہوں گے۔ یہ لیبارٹری میں تیار کیے گئے خوفناک وائرس اور بیکٹیریا ہوں گے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ ہمیں اگلے 10سال ایسی ٹیکنالوجیز، پالیسیوں اور مارکیٹ سٹرکچرز پر کام کرتے ہوئے گزارنے ہوں گے جن کے ذریعے ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے اور دوسری طرف بائیودہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔“واضح رہے کہ بل گیٹس نے 2015ءمیں کورونا وائرس کی پیش گوئی کی تھی جو صرف 4سال بعد ہی پوری ہو گئی اور آج دنیا اس موذی وباءسے نبردآزما ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close