استنبول(شِنہوا) ترکی میں اساتذہ کیلئے نوول کروناوائرس کی ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ترک وزیر تعلیم ضیا سلجوق نے پیر کے روز ملک بھر کے دیہی پرائمری سکولوں میں کلاسوں میں حاضری کے ساتھ دوسرے سمسٹر کا آغاز ہونے کے موقع پر جنوبی صوبہ اغدیر میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب کے
دوران کہا کہ اساتذہ کو ویکسین کی پہلی خوراک کی فراہمی فروری کے آخری ہفتے میں شروع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے اساتذہ کی فہرست وزارت صحت کو پیش کر دی ہے اور اب ان کے نام ویکسین لگانے کیلئے بنائے گئے نظام میں درج کیے جا رہے ہیں۔ترک وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 14 جنوری کو چین کی سائنوویک نوول کرونا وائرس ویکسینز کے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم کے آغاز سے اب تک 41 لاکھ سے زائد ترک شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔۔۔۔نمازیوں میں کرونا وائرس کیسز کی تصدیق پر پانچ مساجد بند کر دی گئیںریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت اور راہنمائی نے مملکت کے تین ریجنز میں نمازیوں کے درمیان کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اتوار کے روز پانچ مزید مساجد بند کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے بند ہونے والیمساجد کی کل تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وزارت کے فیصلے اور نمازیوں کی صحت کے پیش نظر ان میں 52 مساجد کے اندر سینی ٹائزیشن اور تطہیر کا کام مکمل ہونے کے انہیں نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزارت دعوت نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے شبہے میں مسجد جانے سے احتراز کریں تاکہ ان سے دوسرے نمازیوں میں کرونا وائرس منتقل نہ ہو سکے۔ نمازی مسجد جاتے
وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چہرہ ماسک سے ڈھانپیں، گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسجد میں دوسرے نمازیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں