اسلامی ملک کو کرونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سربراہ مملکت نے خبردار کر دیا

تہران(این این آئی)ایران کے کچھ شہروں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صدر حسن روحانی نے وبا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے تنبیہہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ

جنوب مغربی صوبے خوزستان کے کچھ شہروں میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ چوتھی لہر کی جانب بڑھنے کا آغاز ہے، ہمیں اس سے بچنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔۔۔۔ خدشہ ہے کہ کوروناکی نئی قسم دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، برطانوی ماہرین لندن(این این آئی) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم زمین پر زیادہ خوف پیدا کرے گی کیونکہ وہ زیادہ وبائی اور جان لیوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانوی جنیٹک جائزاتی پروگرام جنیو مکس یو کے کے ڈائریکٹر شیرون پی کاک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی نئی قسم 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا کی نئی قسم دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔پی کاک نے کہا کہ میرے نزدیک ہمارے خدشات جاری رہیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ دس سال بعد یہ اندیشے ہماری زندگیو ں کا حصہ بن جائیں۔کورونا کی نئی قسم بی117 کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔ کورونا کی اس قسم کے 70 فیصد کی شرح سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلنے اور 60 برس اور اس سے زائد عمر کے انسانو ں کے لیے 30 تا 40 فیصد تک زیادہ جان لیوا ہونے کا تعین ہوا تھا۔

برطانیہ میں گزشتہ سال نومبر میں عمل درآمد کردہ قرنطینہ کے باوجود واقعات میں کیونکر گراوٹ نہ آنے پر تحقیقات کے نتیجے میں تعین ہونے والی نئی کورونا قسم کے باعث ملک میں کووڈ۔19 سے جانی نقصان اور متاثرین کی تعداد میں سنگین حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچا کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین بنانے والے اداروں فائزر ، ماڈرنا اور آسٹرا زیناکا نے نئی قسم کے خلاف موثر ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close