امریکہ جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ مانتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کر دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اوروہ بدستور جموںوکشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ سمجھتا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ وضاحت امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن اور انکی حکومت کے اعلیٰ حکام کی طرف سے جنوبی

اور وسط ایشیائی خطوں کے بارے میں امریکی پالیسی سے متعلق متعدد بیانات کے بعد ایک نیوز بریفنگ میں دی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کو جب بریفنگ کے دوران یاد دلایا گیا کہ محکمہ خارجہ کی طرف سے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں خطے کی متنازعہ حیثیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا تو انہوںنے کہاکہ وہ یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ خطے سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اورامریکہ جموںوکشمیر کو ایک متنازع علاقہ مانتا ہے۔۔۔۔سال 2020میں سب سے زیادہ رقم کس نے عطیہ کی؟ دلچسپ تفصیلی رپورٹنیویارک(پی این آئی) امریکہ میں رقم عطیہ کرنے والوں کی نئی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور اس بار ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ان کی سابق اہلیہ میکنزی سب پر سبقت لے گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 2020ءمیں رقم عطیہ کرنے والوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر جیف بیزوس آئے جنہوں نے10ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کی۔ انہوں نے یہ رقم اپنے ہی ’ارتھ فنڈ‘ (Earth Fund)کو عطیہ کی۔جیف بیزوس کے بعد دوسرے نمبر پر ان کی سابق اہلیہ میکنزی سکاٹ آئیں جنہوں نے 5.7ارب ڈالر عطیہ کیے۔ میکنزی نے کمیونٹی لیڈرز کو 512آرگنائزیشنز منتخب کرنے کو کہا تھا اور ان آرگنائزیشزکو یہ رقم عطیہ کی گئی۔ ان تنظیموں میں فوڈ بینک، ہیومن سروس آرگنائزیشنز، نسلی انصاف پر کام کرنے والی

تنظیمیں، کالج اور یونیورسٹیاں شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر بلومبرگ فنانشل نیوز کمپنی کے بانی مائیکل بلومبرگ نے 1.6ارب ڈالر، چوتھے نمبر پر نائیکی کے بانی فلپ اور ان کی اہلیہ پینی لوپ نائٹ نے 1.4ارب ڈالر اور پانچویں نمبر پر ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے 1.1ارب ڈالر کی رقم عطیہ کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close