نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا بھر میں سکول بھی بند کر دیئے گئے لیکن اب نیویارک میں سکولوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سٹی یونویرسٹی آف ہانگ کانگ کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ سکول بند رکھنے سے کورونا
وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ نیویارک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ نیویارک میں سکول صرف 4فیصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنے۔رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سکول بند رکھنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں صرف 4فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے برعکس سماجی فاصلے کی پابندی اور عوامی اجتماعات کی ممانعت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں 47فیصد اور کورونا سے اموات میں 51فیصد کمی واقع ہوئی۔ سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کے بچوں کا ایسے لوگوں سے رابطہ کم ہوتا ہے جنہیں کورونا وائرس لاحق ہونے کا امکان ہو۔ اس کے برعکس کام کی جگہوں اور دیگر ایسے مقامات جہاں بالغ افراد کی اکثریت ہو وہاں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کروناوائرس کے ساتھ ہی کاروبار چلانے کا طریقہ اپنانا ہو گا، عامر علی احمد تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد میں تعاون کرے گی، سردار یاسر الیاس خان اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے چیف کمیشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری اور خصوصا ریسٹورنٹس اور مارکیز کو کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام پابندیاں نیشنل کمانڈ
آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے لگائی گئی ہیں لہذا تمام صوبے اور وفاقی دارالحکومت ان کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن این سی او سی کی ہدایت پر جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں کرونا وائرس کے ساتھ ہی کاروبار چلانے کا طریقہ اپنانا ہو گا لہذا تاجر برادری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں