ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں، سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو روک دیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا، سعودی حکومت نے ابھی ہمیں انتظار کرنے کو کہا ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس دینیہ کی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری

نے کہاکہ ہم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ، لیکن اس بار شاید حاجیوں کی تعداد پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی۔ ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں، جب تک تعداد ہمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئرلائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں لیکن ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، عمران خان کی سیاسی پیشگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آرہی ہیں۔سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بجائے ٹھنڈا ہو رہی ہے،۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غبارے سےہوانکل رہی ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے 16 فروری کو احتجاج کی کال کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ اس معاملہ کو حل کرلیاجائے گا، ہم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے۔ حج و عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی مسجد الحرام میں اب بزرگ نمازیوں اور عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کر ادی گئی ہے جس سے وہ تکلیف کے بغیر نماز کے مقام تک پہنچ پائیں گے اور عمرہ کی ادائیگی میں بھی انہیں بہت فائدہ ہو گا۔ اس سہولت سے معذور افراد بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرم مکی میں موٹر گاڑیوں کی نئی سروس کا افتتاح کر دیا ہے جس سے بزرگوں اور

معذوروں کو نقل و حمل میں بہت آسانی پیدا ہو گی۔بیٹری کاروں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں کو مسجد الحرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مسجد حرام میں نمازوں کے دوران کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حرمین پریذیڈینسی نے مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین کی نقل وحرکت میں مدد کے لیے موٹر گاڑیوں کے لیے متعدد مقامات مختص کیے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے نمازیوں کے لیے نئے کورونا ایس او پیز لاگو ہو گئے ہیں۔ حرمین شریفین کا انتظام

سنبھالنے والے ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وبا کے مدنظر انتظامیہ نے مسجد الحرام میں فرض نمازوں کے دوران نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔انتطامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں فرض نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے ، باہر نکلتے وقت اور نماز کی ادائیگی کے دوران بھی چہروں پر ماسک پہنے رکھیں گے۔ مسجد میں تلاوت کلام پاک کے لیے قرآن مجید کے نسخے لانے کی بجائے اپنے موبائل فون پر ہی تلاوت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔داخلے سے قبل ٹمپریچر چیک کروانا لازمی ہو گا۔تمام نمازی گھر سے ہی اپنے ساتھ الگ جائے نماز لائیں گے۔ مسجد میں داخلے کے وقت سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا بھی لازمی ہوں گے۔ نمازیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مسجد میں کھانے

پینے کی اشیاء نہیں لا سکیں گے۔ ایسا کرنے والوں کی اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔ نماز کے دوران تمام نمازی سماجی فاصلے کی پابندی کریں گے۔ مسجد میں نماز کے لیے مختص مقامات پر ہی کھڑے ہونا ہوگا۔ مسجد سے واپس نکلتے وقت بھی سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close