فلوریڈا (پی این آئی)فلوریڈا میں چوری کے الزام میں پکڑے گئے شخص کی خاتون جج کو رام کرنیکی کوشش ناکام ہو گئی۔زوم لنک پر کیس سماعت کے دوران چوری کے ملزم نے خاتون جج کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بہت
خوبصورت ہیں۔خاتون جج بلیک مون نے مسکراتے ہوئے ملزم کو جواب دیا کہ تعریف کرنے کا شکریہ لیکن یہ تعریف کیس میں آپ کے کسی کام نہیں آ سکتی۔خاتون جج نے مزید کہا یہ مسکا کسی اور کو لگانا، یہاں یہ نہیں چلے گا، جرم ثابت ہونے پر 5000 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں