سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20ممالک پر پابندی عائد کر دی

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے پاکستان سمیت20ممالک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق کل 3 فروری سے ہوگا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عارضی پابندیاں پاکستان سمیت 20 ممالک پر عائد کی گئیں ہیں جس کے تحت مذکورہ ممالک شہریوں کی آمدورفت معطل رہے گی جبکہ سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرا ردیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت ، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق کل بروز بدھ 3فروری سے ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اگر کسی اور ملک کے باشندے مملکت آنے سے 14 دن کے اندر مذکورہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گئے یا گزرے ہوں گے انہیں بھی سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کو سعوی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب 31 مارچ کے بجائے17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت توانائی اور ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹلیجنس اتھارٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئے سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر کا مقصد قومی انرجی ترجیحات کا فروغ، علم میں فائدے کے لیے مصنوعی ذہانت کی تیاری، توانائی کے شعبے کے تجربات کو جمع کرنے اور انرجی کے حوالے سے اسٹریٹجک شراکت داروں کی رہنمائی کرنا ہے۔سینٹر کے افتتاح سے قبل وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے ایم او یو پر دستخط کیے جس میں مملکت کی مصنوعی ذہانت میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر توانائی نے کہاکہ یہ سینٹر 2030 تک 15 ہزار سے زائد ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تیار کریگا جبکہ مصنوعی ذہانت میں جدید تحقیق اور ترقیاتی کوششوں کو فروغ دینے میں مدد کرنا اسی سینٹر کی ذمہ داری ہوگی۔
ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close