سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا دی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے 20 ممالک سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق بدھ 3 فروری کو رات 9 بجے سے ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ اس

پابندی کا اطلاق پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکہ ، انڈونیشیا ، اٹلی ، برازیل سے سعودی عرب آنے والے شہریوں پر ہوگا ، جب کہ برطانیہ ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، فرانس ، لبنان ، مصر ، بھارت اور جاپان کے شہریوں پر بھی ملک میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ہیلتھ پروفیشنلزاور سفارتکاروں سمیت عام غیرملکی شہریوں اور ان کے خاندان پر بھی ہوگا۔ سعودی عرب کے مسافر متوجہ ہوں، پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ قومی ایئرلائن کے شعبہ فلائٹ سروسزکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پروازوں کا عملہ مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازم تقسیم کریگااور نئے احکامات پر فضائی میزبان مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو پر کر نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گاکا نے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائینز کوفارم سعودی عرب پہنچنے والے تمام مسافروں کو دوران پروازتقسیم کرنا ہوگا۔ مسافروں کو فارم پرکوائف درج کرکے ایئرپورٹ ہیلتھ کنٹرول سینٹر پر جمع کروانا لازم ہوگا۔فارم سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close