بیجنگ( آن لائن ) چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یکم فروری کو پریس کانفرنس میں کہا کہ یکم فروری کوچینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد
پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چین کی جانب سے کسی بھی ملک کو عطیے کے طور پر دی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ ہے پاکستان کے علاوہ برونائی ، نیپال ، فلپائن ، میانمار ، کمبوڈیا ، لائو س ، سری لنکا ، منگولیا ، فلسطین ، بیلاروس ، سیرا لیون اور زمبابوے سمیت13 ترقی پزیر ممالک کو چین ویکسین کی امداد فراہم کرے گا اگلے مرحلے میں ضرورت مند دیگر 38 ترقی پزیر ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان کو ویکسین کی فراہمی چین اور پاکستان کے درمیان وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے. انہوں نے کہا کہ اس سے چین اور پاکستان کی چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت داری کی حامل پرخلوص باہمی دوستی کا اظہار ہوتا ہے ، اور مزید یہ کہ اس سے دونوں ترقی پزیر ممالک کی طرف سے عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کی حیثیت سے ویکسین کو فروغ دینے اور ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی اور کم قیمت فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔۔۔۔۔’’آنگ سان سوچی گرفتار‘‘ فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیااسلام آباد (پی این آئی)میانمار کی فوج نے ملک کے صدر یوون منٹ اور برسر اقتدار جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار میں انتخابات کے بعد
سویلین حکومت اور فوج کے مابینکشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد اب فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق فوج نے برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی رہنما آنگ سان سوچی، ملک کے صدر یوون منٹ اور دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا۔آنگ سان سوچی کے پاس کوئی باقاعدہ سیاسی عہدہ موجود نہیں تھا تاہم وہ برسر اقتدار جماعت کی سربراہی کر رہی ہیں اور ان کی طویل سیاسی جدوجہد کے باعث انہیں ہی ملک کی حقیقی رہنما سمجھا جاتا ہے۔سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد میانمار کی فوج نے ٹی وی پر اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایک سال کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر رہی ہے۔ فوج کی جانب سے کہا گیا کہ کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کو اختیارات سونپے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں