برطانیہ، جنوبی افریقہ، کوروناوائرس کی نئی قسم زیادہ خطرناک قرار، فرانس کا غیر یورپی یونین ملکوں کیلیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان

پیرس (این این آئی)فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقا سے آنے والا نئی قسم کا وائرس خطرناک ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا کی روک تھام کے لیے غیر یورپی

یونین ممالک کے لیے سرحدیں بند کریں گے، صرف ضروری سفر کی اجازت ہو گی۔جین کاسٹکس کے مطابق کورونا کے سخت اقدامات کی بدولت تیسرے ملک گیر لاک ڈاؤن سے بچا جا سکتا ہے۔دوسرہ جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، سفری پابندیاں اٹھانے کی تاریخ 31 مارچ سے بڑھا کر17 مئی 2021 تک کر دی۔ جرمنی میں پاکستانی ہو شیار، کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ،جرمنی کا ملک میں داخلے پر پابندیاں لگانے پر غور کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جرمن حکومت نے ملک میں داخلے پر بھی سخت پابندیاں لاگو کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی کابینہ نے وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان پابندیوں میں ایسے ممالک سے آنے والی پروازوں پر بندش بھی شامل ہو سکتی ہے جو وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے زیادہ خطرات کا شکار ہیں۔ ان میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور پرتگال شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ہالینڈ اور آئرلینڈ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close