مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) نام نہاد امن معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین نے قابض اسرائیل کو ایک نئی سہولت دیتے ہوئے صہیونیوں کو بغیر ویزہ کے بحرین کے سفر کی اجازت دے دی ہے، دوسری طرف صہیونی ریاست نے بھی بحرینیوں کو ویزہ فری سفری سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔بحرینی
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل، جمہوریہ اٹلی اور ہنگری کے ایسے شہری جن کے پاس خصوصی پاسپورٹ یا سفارتی پاسپورٹ ہوں گے انہیں الگ سے بحرین کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ بحرین کے ویزے کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت بحرین اور دوست ممالک کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدوں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سفری سہولیات دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔۔۔۔ سعودی عرب و امارات کے لیے کڑا وقت، جوبائیڈن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی واشنگٹن (آن لائن) نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کو روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خار جہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کا از سر نو جائزہ لینا ہے۔ ان میں متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کے ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ یہ سودا نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے آخری دنوں میں کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کا اثر دیگر کن سودوں
پر پڑے گا۔۔۔۔۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، کورونا وباء میں مسلسل اضافہ کے باوجود مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلانلندن (آئی این پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں 8 مارچ سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔،اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے برطانیہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں