سعودی عرب و امارات کے لیے کڑا وقت، جوبائیڈن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

واشنگٹن (آن لائن) نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کو روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خار جہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد

ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے کا از سر نو جائزہ لینا ہے۔ ان میں متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کے ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ یہ سودا نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے آخری دنوں میں کیا گیا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کا اثر دیگر کن سودوں پر پڑے گا۔۔۔۔۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، کورونا وباء میں مسلسل اضافہ کے باوجود مارچ سے اسکول کھولنے کا اعلانلندن (آئی این پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں 8 مارچ سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کا استعمال اور مختلف پابندیوں کے باوجود اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔،اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے برطانیہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اس تاریخ کی تصدیق کی جائے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔۔۔۔ بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کی جان لے لی رامولا قتل کے علاوہ دیگر کئی خطرناک جرائم میں ملوث رہا اور مجموعی طور پر 21 مقدمات میں مطلوب ہے حیدرآباد دکن(این این

آئی) بھارت میں پولیس نے متعدد خواتین کی قتل میں ملوث سیرئیل قاتل کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کے خون خوار قاتل بننے کے اسباب بھی سامنے لے آئی ہے۔حیدرآباد دکن پولیس کے مطابق مائنا رامولا نامی اس خطرناک قاتل نے 4 جنوری کو جوبلی ہل کے علاقے میں وینکٹ اما نامی خاتون کو قتل کیا اور پیٹرول سے آگ لگا کر مقتولہ کا چہرہ مسخ کردیا۔ اس ہولناک قتل کی تحقیق کے لیے پولیس نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی۔ 20 روز تک جاری رہنے والی اس قتل کی سر توڑ تفتیش کے بعد پولیس کو رامولا کا سراغ مل گیا۔پولیس کے مطابق اس ایک قتل کی تفتیش کرتے کرتے ایک دو نہیں بلکہ 18 خواتین کے قتل میں ملوث خوفناک قاتل ان کی گرفت میں آگیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ رامولا قتل کے علاوہ دیگر کئی خطرناک جرائم میں ملوث رہا اور مجموعی طور پر 21 مقدمات میں مطلوب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں