امریکہ نے عرب ممالک کو میزائل سسٹم، ایف 35 جنگی طیارے اور جدید اسلحہ کی فروخت روک دی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب اور یواے ای کو اسلحے کی فروخت روک دی ہے عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او ردیگرجدید اسلحہ فروخت کیا جانا تھا، اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالرز کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی ۔امریکی میڈیا کے مطابق مریکی

صدر جوبائیڈن کی مشرق وسطی سے متعلق پالیسی عیاں ہونے لگی ہیں اور انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو معطل کرنا شروع کردیا ہے ۔ دونوں عرب ممالک کو میزائل سسٹم،ایف35جنگی طیارے او ردیگرجدید اسلحہ فروخت کیا جانا تھا، امریکی محکمہ خارجہ نے اسلحے کی فروخت روکے جانیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدوں کو منسوخ کرنے یا ان سے آگے بڑھنے سے پہلے معمول کے مطابق جائزہ لے گا۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عارضی طور پر منجمد کئے ان معاہدوں پر بائیڈن انتظامیہ یہ یقینی بنائی گی کہ امریکی اسلحے کی فروخت مضبوط ، باہمی تعاون کے قابل اور قابل حفاظتی شراکت داروں کی تعمیر اور اسٹریٹجک مقاصد پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسلحے کا یمن کیخلاف استعمال نہ ہونایقینی بنانا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کے کانگریس کے جائزہ عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کے معاملے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے سعودی عرب اور دیگر ممالک کو 8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے مئی 2019 کے فیصلے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی اور اسے روکنے سے متعلق قراردادیں منظور کی تھیں،

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قراردادوں کو مسترد کردیا تھا۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے ‘‘کامیاب کسان’’ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ‘‘کامیاب کسان’’ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد ‘‘کامیاب کسان’’ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔عثمان ڈار نے بتایا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی، کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close