امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان وائٹ ہائوس Psaki Jen نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہم اس بات کی تہہ تک پہنچیں کہ کورونا وائرس کس طرح ظاہر ہوا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ تمام وسائل

بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلائو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں ڈیلی ویجز اساتذہ کا کیس،120 روپے روزانہ؟ کیا حکومت نے اساتذہ کو دیہاڑی دار بنا دیا ہے؟ اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی مستقلی کے بعد پے پروٹیکشن سے متعلق کیس میں محکمہ تعلیم کی اپیل خارج کر دی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی کیا پالیسی ہے ؟ کیا یہ ڈیلی ویجز ملازمین یتیم خانہ ہیں؟ سیکرٹری ایجوکیشن ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق بتائیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت ملازمین کی تقرری کے طریقہ کار بھی جائزہ لے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ دس سال ملازمت کرواکر مستقل کیا گیا ہے ،ایف پی ایس سی نے بھی ملازمین کو اہل قرار دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ملازمین کو نکال دیتے تو اور بات ہوتی ،اساتذہ کو ڈیلی ویجز بنیادوں پر نہیں رکھا جانا چاہیے ،کیا دس سال کسی کو ڈیلی ویجز پر رکھا جا سکتا ہے ؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ان اساتذہ کو 120 روپے روزانہ کی تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا حکومت نے اساتذہ کو دہیاڑی دار بنا دیا ہے؟ ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا تعلیم کیساتھ یہ سلوک کرتے ہیں ؟۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سروس ٹربیونل نے اساتذہ کو

تعیناتی کے روز سے مراعات دینے کا حکم دیا تھا، قانون کے مطابق تعیناتی کے دن سے مراعات نہیں دے سکتے، جس دن سے مستقلی ہوئی اس دن سے مراعات دے سکتے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی اپیل خارج کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close