کورونا ویکسین کے ذریعے مائیکروچپ انسانی جسم میں داخل کرنے کا الزام، بل گیٹس نے تنگ آکر بڑا فیصلہ کر لیا

لندن (پی این آئی) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے خلاف بنائے گئے سازشی مفروضوں سے پریشان ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے ان سازشی اور جھوٹ پر مبنی مفروضوں سے تنگ آ گیا

ہوں ۔ وبا کے اس خطرناک دور میں ایسی سازشیں پھیلانے والوں کا پتہ چلانا چاہیے ۔میں ان سازشی عناصر کے پیچھے جاؤں گا اور پتہ چلاؤں گا کہ یہ کون لوگ ہیں ۔ اپنے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کے بارے میں اور امریکی متعدی بیماری کے ماہر انتھونی فوکی کے بارے میں لاکھوں آن لائن پوسٹس اور “پاگل پن مبنی سازشی نظریات” ایک خوفناک عالمی وباکے دوران خطرناک ترین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ “میں اس سے بہت حیران ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ختم ہوجائے گا۔خیال رہے کہ بل گیٹس ایک ارب پتی شخص جنہوں نے 2014 میں مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ بل گیٹس اب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے فلاحی کاموں میں مصروف رہتے ہیں ، انہوں نے COVID-19 کی وبائی مرض کے دوران کم سے کم 1.75 بلین ڈالر کی امداد کی ہے ۔ بل گیٹس اس وقت کورونا ویکسین بنانے والے اداروں کو ویکسین بنانے کے لیے بھی امداد کررہے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بل گیٹس پر کورونا ویکسین کے ذریعے مائیکروچپ انسانی جسم میں داخل کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حل کی کوششوں میں مصروف سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کیخلاف اس قسم کے سازشی نظریات سے لوگوں میں بے چینی پھیلے گی ، اور لوگ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی شکوک و شبہات میں مبتلا رہیں گے ۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے خلاف بنائے گئے سازشی مفروضوں سے پریشان ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close