کورونا کی دوسری لہرمیں شدت، برطانیہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ روز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ دوسری جانب ملک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا چیف میڈیکل افسر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ویکسین لگانے کے پروگرام کے اثرات ظاہر ہونے سے قبل مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل بھی برطانیہ میں موجود ہے جس کے بارے میں ابتدا میں برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس موجود ثبوت کے مطابق وائرس کی ملک میں گردش کرنے والی نئی شکل 50 سے 70 فیصد زیادہ منتقلی کے قابل ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے خلاف یورپی کے کچھ ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔ ان ممالک میں سپین، نیدرلینڈز اور ڈنمارک شامل ہیں۔۔۔۔ کشمیری عوام حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں ،وہ کسی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے،سردار عتیق احمد خان مظفرآباد/راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جرات و بہادری اور حوصلے کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں انہوں نے اپنے نصب العین کو نہیں چھوڑا اور کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔5 اگست2019کے بعد ہندوستان کی فوج محاصرے میں ہے ہندوستان کا 5اگست 2019کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں

کو بری طرح پامال کیا۔کشمیریوں کے جزبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے گرم لہو سے تحریک کو ہر آن زندہ و تابندہ رکھا ۔5 اگست کے ہندوستانی اقدام کو کشمیری نہیں مانتے ہیں۔کشمی کسی صورت ہندوستان کا حصہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ٹھکیدار سجاد عباسی اور شاہد عباسی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ میں سی پی او سردار اسرار عباسی، میجر سردار نصراللہ خان، شاہد خان، ارباب عباسی، اشفاق عباسی ، ادریس عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا بنیادی حق حق خودارادیت چاہتے ہیں ۔اس پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی متحدہ قراردادیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے مودی کا سیکولر ازم کا دعویٰ ساری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ۔جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنا ہوگا۔ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اسے یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close