کورونا وائرس کا 100 فیصد خاتمہ، وائرس کے خاتمے کے قطرے پیش کر کے کس ملک کے لیڈر نے دنیا کو حیران کر دیا؟

کراکس (این این آئی)وینزویلا کے صدر نے کرونا کے قاتل قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا،وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے دارالحکومت کراکس میں صدارتی محل سے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب کے دوران اپنے عوام اور دنیا بھر کو حیران کر ڈالا۔ انہوں نے خطاب میں چند قطروں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک

عجیب کرشمہ ہے۔ میڈورو نے دعوی کیا کہ ان قطروں کو ہر 4 گھنٹے میں پینے پر یہ کرونا وائرس کو 100% مار ڈالتے ہیں۔ میڈورو نے انکشاف کیا کہ دوا کا نام کارواٹیوررہے اور اس کی تیاری کا سہرا وینزویلا کے طبیب گریگوریوکے سر ہے۔گریگوریو 1919 میں 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔ وہ 1888 میں کراکس میں ایک یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کر کے فارغ ہوا۔ بعد ازاں حکومت نے اسے فرانس بھیجا جہاں اس نے مختلف اقسام کے جرثوموں اور وائرسوں پر تحقیق مکمل کی۔ ہرنانڈز 1919 میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک گاڑی سے کچلے جانے کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔وینزویلا کے صدر کا کہنا تھا کہ اس دوا کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ملک بھر کے صحت سے متعلق حکام ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کا مقصد دوا کی براہ راست تقسیم کا نظام تیار کرنا ہے۔میڈورو نے اپنے خطاب میں وعدہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ خصوصی تعلق کے حامل ممالک کیوبا، نکارگوا، بولیویا، ہیٹی اور دیگر کیریبین ممالک کو اس دوا کی ہزاروں خوراکیں برآمد کریں گے۔ ساتھ ہی میڈورو نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو ان قطروں کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں