قبلہ رخ کی تصدیق کر لیں، کل رات کس وقت چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا؟ ماہرین فلکیات سے تفصیل بتا دی

مکہ معظمہ(این این آئی )ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل (جمعرات)کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ نظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر جب کہ پاکستان میں جمعہ کی رات 12بج کر 16منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مارچ 2020 میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین

اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔جمعرات 28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔ رواں برس 2021 میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔۔۔۔وہ وقت جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ کا صحیح رخ تعین کرنے کا موقع آگیااسلام آباد (این این آئی)جمعرات 28 جنوری کو چاند خانہ کعبہ کےعین اوپر ہوگا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر پور اچاند مقامی وقت رات 10 بج کر 16 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپرپورا چاند 28 جنوری کو رات 12 بج کر 16منٹ پر ہوگا۔سعودی اخبار کے مطابق 2021 میں یہپہلی بار ہوگاجب پورا چاند کعبہ کے اوپر ہوگا۔چاند کے عین خانہ کعبہ  کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متعین کرنے میں آسانی ہو تی ہے، ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اسی طرح کیاجاتا تھا۔ رواں سال کتنے سورج گرہن اور کتنے چاند گرہن ہوں گے؟ ماہرین فلکیات کی پیشنگوئی آگئی سال 2021 میں کئی دلچسپ اور حیرت انگیز فلکیاتی سیارے ظاہر ہوں گے جن کو لوگ 2020 کے برعکس دیکھ سکیں گے۔

2020 میں کورونا کی وجہ سے لوگ تنہائی اور سماجی فاصلوں پر مجبور رہے۔نیشنل جیوگرافک سائٹ کے مطابق 2021 کے دوران کئی حیرت انگیز فلکیاتی مظاہر کے سامنے آنے کا امکان ہے جن میں سے نمایاں مظاہر مندرجہ ذیل ہیں۔۔6 مئی: چاند گرہن، سپر، بلڈ مون۔۔اسے ’بلڈ مون‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس وقت چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے اس روز چاند بڑا اور روشن نظر آئے گا ۔ اس کو سپر مون بھی کہا جاتا ہے۔مغربی شمالی امریکہ، مغربی جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ ’بلڈ مون‘ دیکھ سکیں گے۔جب زمین چاند اور سورج کے درمیان ایک سیدھی لائن پر آجاتی ہے تو سورج کی کرنیں درست طور پر چاند تک نہیں پہنچ پاتیں اور کرنیں ایک پتلی سی پرت سے گزرتی ہے جو سرخی مائل ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے چاند سرخ دکھائی دیتا ہے اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔10 جون: سورج گرہن ’آگ کا رنگ‘۔۔یہ ایک ایسا واقع ہے جو ہر ایک یا دو سال کے بعد ہوتا رہتا ہے۔19 نومبر: جزوی چاند گرہن۔۔۔2021 کے دوران دو مرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close