دبئی، کورونا کیسز میں اضافہ کیوں ہوا؟ ہیلتھ اتھارٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

دبئی(این این آئی)حاکمِ دبئی نے امارت کی ہیلتھ اتھارٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔حاکم دبئی شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے حمید القطمی کو عوادصغیرالکتبی کو اتھارٹی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔میڈیارپورٹس

کے مطابق یو اے ای میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں کووِڈ19کے تشخیص شدہ کیسوں کی یومیہ تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ۔ حکام نے 3591 نئے کیسوں کی تصدیق کی اطلاع دی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار چھے افراد وفات پا گئے ۔یواے ای میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود حکومت نے کروناوائرس کے تعلق سے عاید کردہ بہت سی پابندیاں ختم کردی ہیں اور لوگوں کے عوامی مقامات پرچہرے پر ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی عاید کی ۔دبئی کے حکام کے مطابق امارت میں یکم جنوری کے بعد سے کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔اس کی وجہ اس شہر میں سیروسیاحت کے لیے بیرون ملک سے بڑی تعداد میں غیرملکوں کی آمد ہے۔ اس کے ساتھ ملک میں ویکسی نیشن کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے اور شہریوں اور مکینوں کو مفت کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔یواے ای دنیا بھرمیں اب تک کرونا وائرس کی ویکسین کی تقسیم کی شرح کے اعتبار سے پہلے نمبر پرہے۔ملک بھر میں کووِڈ-19 کی ویکسین کی 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔اماراتی حکومت ملک کی 50 فی صد آبادی کو کووِڈ19کی ویکسین لگانا چاہتی ہے۔اس خلیجی عرب ملک میں شامل سات میں سے چھیامارتوں میں ویکسین لگانے کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔یو اے ای

کے مکین اور شہری دبئی ہیلتھ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کی ایپ یا اس کے ٹال فری نمبر 800342 کے ذریعے ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close