نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دبا کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے
1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دبائو کا شکار ہوں، لیکن جلد ہی اپنی بات کو مزید بڑھانے کے بجائے انہوں نے ڈپریشن کو اچھی چیز قرار دیا۔بھارتی آرمی چیف کے مطابق اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔۔۔پاکستانی خاتون کا اعزاز، پاکستانی امریکن صائمہ محسن ڈیٹرائٹ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقررواشنگٹن(این این آئی )پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا، وہ ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باون برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائےایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب 2 فروری کو سنبھالیں گی۔وہ ڈسٹرکٹ کے موجودہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کررہی ہیں۔۔۔۔تعلقات میں فروغ جاری، متحدہ عرب امارات اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولے گاابوظبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا
سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اپنا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کررکھا ہے اور وہ اس متنازع شہر کو اپنا دائمی دارالحکومت قرار دیتا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت عالمیبرادری اس کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے اس شہر میں منتقل کیا تھا۔ چند ایک اور ممالک نے بھی اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے ہیں جبکہ بیشتر ممالک تل ابیب ہی کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور انھوں نے وہیں اپنے سفارت خانے برقرار رکھے ہوئے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں