ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکار ریلی میں اسرائیلیوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں ممکن ہوئی جب بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین
سفارتی تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔ جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 میں شرکت کے لیے کل دس افراد اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہوئے ۔ ایک ٹیم ممبر عمر پرل کے مطابق ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سپورٹ عملہ شامل تھا۔تاہم ریلی کی ویب سائٹ نے ان ٹیموں کو بیلجیئم اور امریکا کی فہرست میں شامل کیا تھا، جو اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کو عام نہ کرنے کی سرکاری حکمت عملی کا ایک ممکنہ اشارہ ہے۔۔۔۔ امریکہ آنے والے مسافروں کو کیا کرنا ہو گا؟ نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بنا لیا واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا، امریکا آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ کرنا ہوگا، جوبائیڈن نے کورونا سے اموات کی تعداد 5لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے امریکی صدر نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بنا لیا، وائٹ ہائوس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو 14روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ امریکا سے دوسرے ممالک جانے والوں کو بھی کورونا کی نیگٹورپورٹ دینا ہوگی۔ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہوا، ماضی کی
حکومت کورونا پرفوری توجہ اورعوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی، ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3سے 4ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑرہی ہے۔وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین اب تک بیشتر شہریوں کو لگ جانی چاہیے تھی۔ امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ اگلے ماہ کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ پلان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام امریکیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا ہے لیکن پہلے 100دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ ہے کہ تمام امریکی ماسک لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر امریکی شہری کو ماسک پہننے پر راضی کریں گے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ماسک پہنا تو اپریل تک 50 ہزار سے زیادہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں