دوران سفر منہ بند رکھیں، انسداد کرونا کے لیے ڈاکٹروں کا عجیب مشورہ، عوامی جگہوں پر بات کرنے یا فون کال کرنے سے گریز کریں، ہدایت نامہ جاری

پیرس (این این آئی )فرانسیسی ڈاکٹروں نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک انوکھا مشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے لوگ سفر کے دوران بسوں اور ریل گاڑیوں میں ماسک پہننے کے ساتھ منہ بند رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی اکیڈمی آف فزیشنز نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا

کہ لوگوں کو سب وے ٹرینوں ، بسوں یا کہیں بھی ایسی عوامی جگہوں پر بات کرنے یا فون کال کرنے سے گریز کرنا چاہیے جہاں معاشرتی دوری ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں گذشتہ مئی سے ماسک لازمی ہیں لیکن مسافر اکثر فون پر بات کرنے کے لیے ماسک ہٹا دیتے ہیں۔ فرانسیسی ماہرین زیادہ ڈرامائی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔ ان اقدامات میں تیسرے لاک ڈائون کا مشورہ بھی شامل ہے۔۔۔۔ چینی کمپنی نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کر دی بیجنگ (این این آئی)چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کردی ہے۔بلوم برگ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہے، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنوفارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔۔۔غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 4 کروڑ خوراکیں کورونا ویکسین فراہم کی جائےگی، عالمی ادارہ صحت کا اعلانبرن (آئی این پی) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب

ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے،عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ روز جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close