برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلئے یکطرفہ ریفرنڈم کا اعلان، برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا

لندن (این این آئی )برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ایس این پی نے یکطرفہ طور پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مئی میں اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں اسکاٹش نیشنل پارٹی جیتی تو قانونی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔اسکاٹش نیشنل پارٹی کے مطابق گیارہ نکاتی روڈ

میپ پیش کیا جائے گا جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ایس این پی کے رہنما کیتھ براون کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ریفرنڈم کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہوگی۔۔۔۔ غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 4 کروڑ خوراکیں کورونا ویکسین فراہم کی جائےگی، عالمی ادارہ صحت کا اعلان برن (آئی این پی) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے،عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ روز جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے۔۔۔۔دنیا میں کورونا سے 21 لاکھ 16 ہزار ہلاکتیں،

متاثرین کی تعداد نو کروڑ87 لاکھ سے بڑھ گئی، مکمل اعداد و شمار جانیئےنیویارک(این این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 16 ہزار 438 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 192 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 9 لاکھ 36 ہزار 750 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 90 ہزار 42 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 43 ہزار 146 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 322 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 719 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 221 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 544 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 15 ہزار 299 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 87 لاکھ55 ہزار 133 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 68 ہزار 412 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 77 ہزار 352 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 95 ہزار 981 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 83 ہزار 907 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 72 ہزار 647 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 11 ہزار 257 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 55 ہزار 441 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 26 لاکھ 3 ہزار 472 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 84 ہزار 674 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 41 ہزار 854 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 789 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے

کیسز 24 لاکھ 18 ہزار 472 ہو چکے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 52 ہزار 20 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 25 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65ہزار 988 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 911 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 927 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 43 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 737 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہو گئی

ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 76 لاکھ 2 ہزار 380 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 35 ہزار 63 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 283 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close