چینی کمپنی نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کر دی

بیجنگ (این این آئی)چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کردی ہے۔بلوم برگ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہے، ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت

کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنوفارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسن کے آرڈر دے چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔۔۔غریب ملکوں کو آئندہ ماہ تک 4 کروڑ خوراکیں کورونا ویکسین فراہم کی جائےگی، عالمی ادارہ صحت کا اعلانبرن (آئی این پی) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے،عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ روز جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150 ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close