وجہ کیا بنی؟ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا

دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا۔ ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطی کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔ یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔ اعلامیہ میں بھی کہا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جاسکتا ہے، جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔ شیخ محمد بن زایدالنہیان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ شیخ محمدبن زایدالنہیان نے تحریر کیا تھا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔۔۔۔۔ سام سنگ کے وائس چیئرمین کو بدعنوانی کے الزام میں کتنے سال قید کی سزا ہو گئی؟ سیئول(شِنہوا) سام سنگ الیکٹرانکس کے وائس چیئرمین لی جائے- یونگ کو کمپنی کی انتظامی جانشینی سے متعلقہ بدعنوانی کے

الزام میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔پیر کو سیول ہائی کورٹ نے جنوبی کوریا کے خاندان کے زیر انتظام سب سے بڑی کمپنی کے وارث لی کو رشوت ستانی سمیت بدعنوانی کے الزامات میں ڈھائی سال قید کی سزا سنائی۔جیل کی معطل سزا کے ساتھ لی کو فروری 2018 میں تقریبا ایک سال قید کے بعد رہائی ملی تھی تاہم ملک کی سپریم کورٹ نے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ واپس ہائیکورٹ کو بھیج دیا تھا۔اسی طرح کے الزامات میں سام سنگ کے دو مزید سابقہ عہدیداروں کو ڈھائی سال قید کی سزا دی گئی ہے۔لی پر جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون – ہائی کو ان کی انتظامی جانشینی میں مدد کے بدلے میں کئی ملین امریکی ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ لی نے کمپنی کا انتظامی اختیار حاصل کرنے کی غرض سے صدارتی اختیار استعمال کرنے کے بدلے سابق صدر پارک کو رشوت دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close