اوسلو (این این آئی)ناروے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کی تیار کردہ امریکی کمپنی فائرز کی ویکسین نے 29 معمر شہریوں کی جان لے لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں کورونا سے بچائو کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے کے
بعد پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔۔۔۔۔کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹَلا نہیں، لاک ڈائون میں توسیع کر دی گئیویانا (پی این آئی) آسٹریا کے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بغیر کسی نرمی کے تیسرے لاک ڈاؤن کی مدت 25 جنوری سے بڑھا کر سات فروری تک کردی۔ آسٹریا ابھی بھی زیادہ وقت تک لاک ڈاؤن میں رہے گا جیسا کہ آج صبح حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہلاک ڈاؤن کم از کم سات فروری تک برقرار رہے گا۔ وزیراعظم سیبسٹین کرز نے کورونا وائرس کی برطانویقسم کے پھیلاؤ کے ساتھ توسیع کی دلیل دی جو ممکنہ طور پر پچھلی شکل سے کہیں زیادہ متعدی بیماری ہے۔آسٹریا میں آٹھ فروری سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے
گا تاہم کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کی انتہائی سخت پابندیوں کے ساتھ اجازت ہوگی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں