اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا

ؕماسکو(پی این آئی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر تنقید کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو روس پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر جب ان کو گرفتار کیا گیا تو ان کی اہلیہ اور ان کے ترجمان بھی ہمراہ تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق الیکس ناوالنی جرمنی سے واپس روس آرہے

تھے کہ ان کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتارکر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر جس طیارے میں سوار تھے اسے ماسکو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن آخری لمحات میں حکام نے طیارے کو کسی اور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ طیارے میں سوار ہوتے وقت انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘یہ گزشتہ پانچ ماہ بہترین لمحات تھے۔ مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ آخر کار میں اپنے آبائی شہر لوٹ رہا ہوں۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ میں روس کے شہری کی طرح محسوس کرتا ہوں جسے واپس آنے کا ہر حق حاصل ہے۔خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد الیکسی ناوالنی کو اگست 2020 میں زہر دیا گیا جنہیں جہاز میں گرنے کے بعد کومے کی حالت میں طبی امداد کے لیے جرمنی منتقل کیا گیا تھا جو کہ پانچ مہینے بعد وطن واپس لوٹنے پر ان کو حمایتیوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے ایئرپورٹ پر جمع ہونے کے خدشے کے باعث گرفتار کر لیا گیا روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر تنقید کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو روس پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر جب ان کو گرفتار کیا گیا تو ان کی اہلیہ اور ان کے ترجمان بھی ہمراہ تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق الیکس ناوالنی جرمنی سے واپس روس آرہے تھے کہ ان کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتارکر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close