کرونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹَلا نہیں، لاک ڈائون میں توسیع کر دی گئی

ویانا (پی این آئی) آسٹریا کے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بغیر کسی نرمی کے تیسرے لاک ڈاؤن کی مدت 25 جنوری سے بڑھا کر سات فروری تک کردی۔ آسٹریا ابھی بھی زیادہ وقت تک لاک ڈاؤن میں رہے گا جیسا کہ آج صبح حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ

لاک ڈاؤن کم از کم سات فروری تک برقرار رہے گا۔ وزیراعظم سیبسٹین کرز نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کے ساتھ توسیع کی دلیل دی جو ممکنہ طور پر پچھلی شکل سے کہیں زیادہ متعدی بیماری ہے۔آسٹریا میں آٹھ فروری سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا تاہم کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کی انتہائی سخت پابندیوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ لاک ڈائون لگائے بغیر کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پا لیا جائیگا، بڑے ملک نے فیصلہ سنا دیا سپین کے وفاقی وزیرصحت سلوادور اییا نے سخت لاک ڈاؤن کے امکان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پراعتماد ہے کہ وہ لاک ڈاون لگائے بغیر وائرس کی تیسری لہر پر قابو پا لے گی۔حالات کے مطابق صوبوں کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کیلئے کی گئی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا لیکن تاحال اس کا امکان موجود نہیں ہے۔ہسپانوی وزیر صحت نے بتایا کہ سپین کے کچھ علاقوں اندولوسیا، مرسیا، کاستیا لیون، استوریہ کی جانب سے مرکزی حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن کے لئے درخواست دی گئی تھی۔ صوبوں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، مرکزی حکومت لاک ڈاؤن لگانے کی اجازت دے۔وزیرصحت نے تسلیم کیا کہ وباء کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھتا جارہاہے تاہم موجودہ اقدامات کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گرمیوں تک سپین کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ ایک دن میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو ویکسین، لاک ڈائون میں نرمی کا وقت ابھی نہیں آیا، بورس جانسن کا اعلان پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close