لاک ڈائون لگائے بغیر کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پا لیا جائیگا، بڑے ملک نے فیصلہ سنا دیا

بارسلونا (پی این آئی ) سپین کے وفاقی وزیرصحت سلوادور اییا نے سخت لاک ڈاؤن کے امکان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پراعتماد ہے کہ وہ لاک ڈاون لگائے بغیر وائرس کی تیسری لہر پر قابو پا لے گی۔حالات کے مطابق صوبوں کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کیلئے کی گئی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا

لیکن تاحال اس کا امکان موجود نہیں ہے۔ہسپانوی وزیر صحت نے بتایا کہ سپین کے کچھ علاقوں اندولوسیا، مرسیا، کاستیا لیون، استوریہ کی جانب سے مرکزی حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن کے لئے درخواست دی گئی تھی۔ صوبوں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، مرکزی حکومت لاک ڈاؤن لگانے کی اجازت دے۔وزیرصحت نے تسلیم کیا کہ وباء کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھتا جارہاہے تاہم موجودہ اقدامات کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گرمیوں تک سپین کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ ایک دن میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو ویکسین، لاک ڈائون میں نرمی کا وقت ابھی نہیں آیا، بورس جانسن کا اعلان پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گاایک دن میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو ویکسین، لاک ڈائون میں نرمی کا وقت ابھی نہیں آیا، بورس جانسن کا اعلان پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے مزید کہ ویک اینڈ پر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ضرور سوچیں۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں