ٹرمپ جو بائیڈن کو مبارکباد نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن چھوڑ دیں گے

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو کلب منتقل ہو جائیں گے۔ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ

وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے بائیڈن کو اقتدارسونپنے کا وعدہ کیا لیکن بائیڈن کو ابھی تک انتخابات میں جیت کی مبارکباد نہیں دی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 306 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے۔۔۔۔تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملتوی، آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کر دیادُبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اہم فیصلہ لے لیا ہے، جس کے تحت فی الحال آن کیمپسز تعلیم کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اماراتی وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سٹوڈنٹس کو سکولز میں بُلانے کا فیصلہ فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔جب تک نیا اعلان جاری نہیں ہو گا، طلبہ کو گھر سے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس حوالے سے سکولوں اور طلبا کے والدین بھی پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے۔ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر سکولوں سے رابطے کر کے انہیں سکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سکولوں کے منتظمین کی جانب سے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے طلبا کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ

کر دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال بچوں کو سکولز میں نہ بھیجیں۔آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پرانے اعلان کے مطابق امارات میں اتوار 17 جنوری 2021 سے سکولوں میں تعلیم شروع ہونا تھی جس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ابوظبی میں 30 اگست سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا ،تاہم والدین کو آپشن دی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھجواسکتے ہیں اور اگر کورونا کے خطرے کے باعث ایسا نہ کرنا چاہیں تو پھر آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔البتہ آن لائن کلاسز کے لیے سکول کی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لازمی ہے۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (Adek)اور ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظبی کے205 نجی سکولوں میں سٹیریلائزیشن اور سماجی فاصلے سے متعلق گائیڈ لائنز پرسختی سے عمل درآمدکرایا جائے گا۔ Adek کی جانب سے تعلیمی سیشن کے آغاز کے دوران مختلف اسکولوں میں چھاپے مار کر کورونا گائیڈ لائنز کی پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔Adekکی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن کے شروع ہونے سے پہلے ٹیچرز، مینجمنٹ سٹاف اور 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ بچے یا سکول ملازم کو مکمل صحت یابی تک سکول نہیں جانے دیا جائے گا۔ روزانہ سکول میں آمد کے وقت ٹیچرز،مینجمنٹ سٹاف اور سٹوڈنٹس کابخار چیک کیا جائے گا۔ 6 سال سے بڑی عمر کے بچوں اور ٹیچرز کے لیے سکول کیمپس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں