ترک صدر طیب اردوان کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لگا دی گئی دو لاکھ 56 ہزار ترک شہریوں کو ویکسین دی جا چکی، تمام آبادی کو لگائی جائے گی، طیب اردوان

انقر ہ ( آن لائن )ترکی کے صدر طیب اردوان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کیلئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ٹیلی گرام پر جاری اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ۔اس

موقع پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد تین کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔خیال رہے کہ ترکی نے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔طبی عملے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔۔۔۔ ۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کومدت پوری ہونے سے 8 دن پہلے اقتدار سے نکالنے کے لئے ان کے نائب نےتعاون کرنے سے انکار کر دیاواشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم کی درخواست نہیں کریں گے، نائب صدر نے یہ انکار ایوان نمائندگان کی جانب سے انہیں ایسا کرنے کی قرارداد پر رائے شماری سے تھوڑی دیر پہلےکیا۔گزشتہ رات جاری پیلوسی کو لکھے گئے پینس کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے موقع پر جب صدر کی مدت ملازمت میں صرف آٹھ دن باقی ہیں آپ اور ڈیموکریٹک کے سخت گیر ارکان مجھ سے اور کابینہ سے 25 ویں

ترمیم کی درخواست کا مطالبہ کررہے ہیں۔نائب صدر نے پیلوسی اور کانگریس کے ہر رکن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کام سے گریز کریں جس سے تفرقہ پیدا ہو اور اس وقت موجود جذبات کو مزید ہواملے، پینس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کا عمل ہماری قوم کے بہترین مفاد میں یا آئین کے مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار کی منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پینس کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں مسترد کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت میں پرتشدد ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے انہیں 25 ویں ترمیم کی درخواست کے لئے ڈیموکریٹک ارکان کی مجوزہ قرارداد پر ایوان میں رائے شماری ہونے والی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close