برطانوی سائنسدانوں نے اچھی خبر دے دی، کورونا سے صحت یاب افراد کو کتنے ماہ تک دوبارہ وائرس نہیں لگتا؟

لندن( آن لائن )کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہو تا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کچھ افراد ناصرف

کورونا وائرس میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاو کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہونے کاخدشہ 83فیصد کم ہے، لیکن یہ بات پریشان کن ہے کہ کچھ افراد کے کورونا وائرس کی علامات کے بغیر وبا میں دوبارہ مبتلا ہونے کاخدشہ ہے۔ماہرین کورونا کی نئی قسم اور موسمی نزلہ زکام پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔۔۔۔ سعودی عرب نے 12 ملکوں کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی، کون کون سے ملک شامل ہیں؟ ریاض( آن لائن )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بارہ ملکوں کا سفر پیشگی اجازت کے بغیر اختیار نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق متعدد ملکوں میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور اسی طرح بعض ملکوں کے داخلی سکیورٹی مسائل ایسے ہیں کہ جن میں وہ اپنے ہاں سفر اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں، لہذا سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے پہلے متعلقہ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہے۔جن ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے

متعلق سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے ان میں لیبیا، شام، لبنان، الیمن، یران ، ترکی، رمینیا، الصومال ، جمہوریہ کانگو ، فغانستان ، وینزویلا، روس شامل ہیں۔ اس فہرست میں وہ ملک بھی شامل ہیں جہاں فی الحال کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں یا ایسے ملک جہاں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں