سعودی عرب نے 12 ملکوں کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی، کون کون سے ملک شامل ہیں؟

ریاض( آن لائن )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی طرف سے جاری کردہ بارہ ملکوں کا سفر پیشگی اجازت کے بغیر اختیار نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق متعدد ملکوں میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور اسی طرح بعض ملکوں کے داخلی سکیورٹی مسائل ایسے ہیں کہ جن میں وہ اپنے ہاں سفر اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں، لہذا سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے پہلے متعلقہ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہے۔جن ملکوں کا سفر اختیار کرنے سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے ان میں لیبیا، شام، لبنان، الیمن، یران ، ترکی، رمینیا، الصومال ، جمہوریہ کانگو ، فغانستان ، وینزویلا، روس شامل ہیں۔ اس فہرست میں وہ ملک بھی شامل ہیں جہاں فی الحال کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں یا ایسے ملک جہاں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کومدت پوری ہونے سے 8 دن پہلے اقتدار سے نکالنے کے لئے ان کے نائب نےتعاون کرنے سے انکار کر دیاواشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم کی درخواست نہیں کریں گے، نائب صدر نے یہ انکار ایوان نمائندگان کی جانب سے انہیں ایسا کرنے کی قرارداد پر رائے شماری سے تھوڑی دیر پہلےکیا۔گزشتہ رات جاری پیلوسی کو لکھے گئے پینس کے خط میں کہا گیا

ہے کہ ایسے موقع پر جب صدر کی مدت ملازمت میں صرف آٹھ دن باقی ہیں آپ اور ڈیموکریٹک کے سخت گیر ارکان مجھ سے اور کابینہ سے 25 ویں ترمیم کی درخواست کا مطالبہ کررہے ہیں۔نائب صدر نے پیلوسی اور کانگریس کے ہر رکن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کام سے گریز کریں جس سے تفرقہ پیدا ہو اور اس وقت موجود جذبات کو مزید ہواملے، پینس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کا عمل ہماری قوم کے بہترین مفاد میں یا آئین کے مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار کی منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پینس کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں مسترد کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت میں پرتشدد ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے انہیں 25 ویں ترمیم کی درخواست کے لئے ڈیموکریٹک ارکان کی مجوزہ قرارداد پر ایوان میں رائے شماری ہونے والی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں