ڈونلڈ ٹرمپ کومدت پوری ہونے سے 8 دن پہلے اقتدار سے نکالنے کے لئے ان کے نائب نےتعاون کرنے سے انکار کر دیا

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم کی درخواست نہیں کریں گے، نائب صدر نے یہ انکار ایوان نمائندگان کی جانب سے انہیں ایسا کرنے کی قرارداد پر رائے شماری سے تھوڑی دیر پہلے

کیا۔گزشتہ رات جاری پیلوسی کو لکھے گئے پینس کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسے موقع پر جب صدر کی مدت ملازمت میں صرف آٹھ دن باقی ہیں آپ اور ڈیموکریٹک کے سخت گیر ارکان مجھ سے اور کابینہ سے 25 ویں ترمیم کی درخواست کا مطالبہ کررہے ہیں۔نائب صدر نے پیلوسی اور کانگریس کے ہر رکن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کام سے گریز کریں جس سے تفرقہ پیدا ہو اور اس وقت موجود جذبات کو مزید ہواملے، پینس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کا عمل ہماری قوم کے بہترین مفاد میں یا آئین کے مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار کی منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پینس کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں مسترد کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت میں پرتشدد ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے انہیں 25 ویں ترمیم کی درخواست کے لئے ڈیموکریٹک ارکان کی مجوزہ قرارداد پر ایوان میں رائے شماری ہونے والی تھی۔۔۔۔یوٹیوب نےایک ہفتے کے لیے ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دیسان فرانسسکو(شِنہوا)گوگل کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکانٹ کو کم سے کم ایک ہفتہ کیلئے معطل کردیا ہے۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکانٹ پر اعلان کیا کہ تشدد کی

موجودہ لہر کے بارے میں خدشات کی روشنی میں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزیکرنے پر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کردہ نیا مواد ہٹا دیا ہے۔یوٹیوب نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کےکانٹ کیخلاف یہ پہلی کارروائی ہے اور اسے عارضی طور پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ کرنے سے روکا گیا ہے۔کمپنی غیر معینہ مدت تک ٹرمپ کے چینل پر تبصروں کو بھی غیر موثر کردے گی۔گذشتہ جمعہ کے روز ٹویٹر نے تشدد کو مزید بھڑکانے پر ٹرمپ کے اکانٹ کو مستقل طور پر ختم کردیا تھا۔فیس بک اور انسٹاگرام نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ وہ 20 جنوری کو نومنتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کے مکمل ہونے تک ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کرنے پر کم از کم 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی جائیگی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں