سان فرانسسکو(شِنہوا)گوگل کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکانٹ کو کم سے کم ایک ہفتہ کیلئے معطل کردیا ہے۔یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکانٹ پر اعلان کیا کہ تشدد کی موجودہ لہر کے بارے میں خدشات کی روشنی میں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی
کرنے پر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کردہ نیا مواد ہٹا دیا ہے۔یوٹیوب نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے اکانٹ کیخلاف یہ پہلی کارروائی ہے اور اسے عارضی طور پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ کرنے سے روکا گیا ہے۔کمپنی غیر معینہ مدت تک ٹرمپ کے چینل پر تبصروں کو بھی غیر موثر کردے گی۔گذشتہ جمعہ کے روز ٹویٹر نے تشدد کو مزید بھڑکانے پر ٹرمپ کے اکانٹ کو مستقل طور پر ختم کردیا تھا۔فیس بک اور انسٹاگرام نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ وہ 20 جنوری کو نومنتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کے مکمل ہونے تک ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کرنے پر کم از کم 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کی جائیگی۔۔۔۔ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آئوٹ، وڈیوز ہٹا دی گئیںنیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معلطل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور وڈیوز ہٹا دیں۔یوٹیوب انتظامیہ کےمطابق ٹرمپ چینل پر نیا اپلوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا جسے ہٹا دیا گیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ
فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکانٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئیٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکانٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں