نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معلطل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور وڈیوز ہٹا دیں۔یوٹیوب انتظامیہ کے
مطابق ٹرمپ چینل پر نیا اپلوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا جسے ہٹا دیا گیا ہے۔یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکانٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئیٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکانٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔۔۔۔ وہ اسلامی ملک جہاں فوج نے ایمرجنسی لگا کر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا، سخت کرفیو نافذ لبنان (پی این آئی) لبنان میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث لبنانی فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ملک بھر میں 10 روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لبنان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فوج نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور 14 جنوری صبح 6 بجے سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔لبنان کی مسلح افواج کی اعلیٰ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ایمرجنسی کے نفاذ، لاک ڈاؤن اور کرفیو سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہوگا اور جو ایسا نہیں کریں گے اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سعودی عرب اور قطر میں تنازعات کے
ختم ہونے کے بعد امیر قطر کا سعودی بادشاہ اور کروائون پرنس کیلئے اہم اعلان خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ خلیج سمٹ اس فیصلہ کن لمحے پر ہمیں ہماری ذمہ داریوں ، کونسل کے سفرکو آگے بڑھانے اور ہماری قوموں کی امنگوں کی ترجمانی کرنے کا احساس دلاتا ہے۔ میں نے دوسرے عرب بھائیوں کے ساتھ خلیج سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔ایک دوسری ٹویٹ میں امیر قطر نے کہا کہ میں برادر ملک سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے العلا میں میرا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کویت کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جس کی مساعی سے ہم ایک مقام پر مل بیٹھنے میں کامیاب ہوئے۔امیر قطر نے خلیج تعاون کونسل میں مدعو کیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو برقی پیغامات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔امیر قطر نے جی سی سی سمٹ میں خلیجی قیادت کے
درمیان درمیان بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ العلا میں ہونے والی جی سی سی سربراہ کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ کانفرنس کونسل کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور خلیجی اقوام کی فلاح اور بہتری کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔جی سی سی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر امیر قطر جب واپس اپنے ملک روانہ ہوئے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انہیں الوداع کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں