ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے 31مارچ سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا کا پھیلا ئوہوگا ان کے
شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئے کوروناایس اوپیز پر مکمل لازمی ہوگا، سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے حج وعمرہ کے امکانات روشن ہوگئے ۔۔۔۔ رواں سال حج معمول کے مطابق ہوگا یا نہیں؟ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خبر آگئی ریاض (پی این آئی) دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے بہت ہی اہم خبر، رواں برس معمول کے مطابق حج کے انعقاد کا امکان، سعودی حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے مملکت کے تمام ائیرپورٹس پر فضائی آمد و رفت کی بحالی کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد معمول کے مطابق حج وعمرہ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے مملکت میں کرونا وائرس کا پھیلاو بہت حد تک ختم ہو جانے کے بعد سفری پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے، تقریباً ایک سال سے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے بیرون ممالک آزادانہ سفر کرنے سے محروم شہری اب بیرون ملک سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نےتمام غیر ملکی ائیرلائنز کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے
دی ہے جس کے بعد مملکت کے شہری دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق تمام ائیر لائنز بدھ 31 مارچ کی صبح6 بجے سے آمد و رفت کا آغاز کرسکتی ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت رواں سال 31 مارچ سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی عرب میں 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔ کچھ ماہ قبل سعودی حکومت نے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی تھی، جبکہ زمینی سرحدوں کو بھی جزوی طور پر کھول گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں