بیجنگ(این این آئی ) چین اپنی صلاحیت کے مطابق متعلقہ ترقی پذیر ممالک کی اصل ضروریات کی بنیاد پر وبا کے خلاف جنگ میں ہر ممکن حد تک امداد فراہم کرے گا اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے میدان میں اپنا کردار ادا کرے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی ریاستی کونسل کے ایک
حالیہ وائٹ پیپر میں کیا گیا ۔چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے حال ہی میں نئے عہد میں چین کے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے عنوان سے ایک قرطاسِ ابیض (وائٹ پیپر) جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا پوری دنیا کے لوگوں کی زندگی، صحت اور فلاح و بہبود کیلیے ایک بہت بڑا خطرہ، اور عالمی سطح پر صحت عامہ کی حفاظت کیلیے ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے۔چین اپنی صلاحیت کے مطابق متعلقہ ترقی پذیر ممالک کی اصل ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے وبا کے خلاف جنگ میں ہر ممکن حد تک امداد فراہم کرے گا اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے میدان میں اپنا کردار ادا کرے گا۔وائٹ پیپر کے مطابق چین عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کے اہم کردار ادا کرنے کی حمایت جاری رکھے گا، اور عالمی برادری سے عالمی ادارہ صحت کو سیاسی مدد اور مالی معاونت بڑھانے، عالمی وسائل کو متحرک کرنے اور اس وبا کے خلاف جنگ جیتنے کیلیے تعاون کی اپیل کرے گا۔جی 20، ایپیک، برکس ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر فریقی نظاموں (ملٹی لیٹرل مکینزمز)کے درمیان ہم آہنگی اور رابطے کو مضبوط بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔چین کی جانب سے کووڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کے لحاظ سے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی ضرورت اور اہمیت
سے آگاہ کیا گیا ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق، چین ترقی پذیر ممالک کو اپنے صحت عامہ کے نظام میں بہتری لانے میں مدد کی فراہمی جاری رکھے گا، عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ترقی پذیر ممالک خصوصا افریقی ممالک کی مدد کیلیے تعاون کرے گا، صحت عامہ کیلیے دفاعی لائن کی تعمیر کرے گا اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال اور بیماریوں سے بچا اور قابلیت کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں